ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پیرس: ہوٹل میں ڈاکوؤں کا دھاوا، زیورات لوٹ لیے

پیرس: ہوٹل میں ڈاکوؤں کا دھاوا، زیورات لوٹ لیے

Thu, 11 Jan 2018 15:49:24    S.O. News Service

پیرس، 11؍جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )فرانس کے دارالحکومت پیرس میں معروف ہوٹل رٹز میں مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کرکے لاکھوں یورو مالیت کے زیورات لوٹ لیے۔پولیس کے مطابق ہوٹل کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر ڈاکوؤں نے زیورات لوٹے جبکہ پولیس نے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم 2 فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق لوٹے گئے زیورات کی مالیت 40 لاکھ یورو سے زائد ہے جو پا کستانی روپے میں 50 کروڑ روپے یا اس سے زائد بنتی ہے۔


Share: